فرانس میں صدارتی انتخابات کیلئے دنگل سج چکا
فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے،،، جس میں مجموعی طور پر گیارہ امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں لیکن ،،، چار امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،،، فرانس کی فار رائٹ نیشنل فرنٹ پارٹی کی میرین لا پین ، آزاد امیدوار ایمانوئل میکرون، کنزویٹو پارٹی کے فرانکوئس فیلن، اور بائیں بازو کی جماعت کے سربراہ جین لیوک میلن کون فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں،،، آج رات آٹھ بجے نتیجے کا اعلان کردیا جائے گا ،،، جس کے بعد ٹاپ پر آنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا،،، اور سات مئی کو ہونے والے دوسرے مرحلے میں فاتح قرار پانے والا امیدوارصدارت کی کرسی سنبھالے گا