پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نظر

کنگسٹن جمیکا میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہو، ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز دو سو چوالیس رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو دو سو چونسٹھ رنز پر میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ گر گئی، دیوندرا بشو اٹھائیس رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے، دو سو چوہتر رنز کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کا نواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گیا، الزری جوشپ بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر ہی چلتے بنے۔ میچ کے دوسرے روز گیارہ عشاریہ تین اوورز کے بعد ایک بار پھر بارش آڑھے آ گئی، جس پر امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر پچپن اور شینن گیبریئل چار رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، دوسری جانب پاکستان کے محمد عامر نے پانچ وکٹیں اپنے نام کرلیں، یاسر شاہ نے دو جبکہ وہاب ریاض اورمحمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کررکھی ہے۔