مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،، ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے،، ایک بار پھر وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ،، بڈگام میں بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر دھاوا بول دیا ،،، اندھا دھند فائرنگ کے نیتجے میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ،، گھر گھر تلاشی کے بہانے بھارتی فوج نے لوٹ خوب لوٹ مار بھی کی ،، جبکہ کئی علاقوں میں مکمل طور پر کرفیو کا سماں ہے ،، جہاں کسی کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جا رہا ،،
ادھر ظلم و ستم اور بربریت کے باوجود تحریک آزادی دبنے کا نام نہیں لے رہی ،، اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کیا جا چکا ہے،، جبکہ پیلٹ گنز کے بعد پلاسٹک بلٹس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے،، جس کے بارث ابتک درجنوں کشمیری انکھوں سے محروم ہو چکے ہیں ،،