سعودی عرب میں نیا نیشنل سیکیورٹی سینٹر قائم
پرنس فہد بن ترکی سعودی زمینی افواج کے چیف کمانڈر تعینات، یمن میں لڑنے والے فوجیوں کی دو ماہ کی تنخواہ کا شاہی فرمان بھی جاری کردیا گیا، اس کے علاوہ شاہ سلمان نے سعودی کابینہ میں مزید کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں، شاہی فرمان کے مطابق سعودی وزیراطلاعات اور وزیر برائے سول سرسز پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، سعودی عرب میں نیا نیشنل سیکیورٹی سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے، شاہی فرمان میں ابراہیم القمر کو سعودی عربیہ جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کا گورنر مقرر کیا گیا ہے، محمد بن صالح الغافلی سعودی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر تعینات کئے گئے ہیں، پرنس خالد بن سلمان امریکا میں سعودی سفیر اور احمد بن حسن اسیری جنرل انٹیلی جنس کے نائب سربراہ مقرر کئے گئے ہیں ۔۔۔