متضاد خبروں کے بعد یونس خان کا ویڈیو پیغام
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی متضاد خبریں سامنے آنے کے بعد یوںس خان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا، سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں سٹار کرکٹ یونس خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا انکا فیصلہ حتمی ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیںیونس خان نے کہا کہ اگر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہر میچ کی ہر اننگز میں سنچری بھی کرتے ہیں تو تب بھی وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے،یونس خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور قومی ٹیم میں کھیلتے ہیں پڑوسی ملک بھارت کے لیے نہیں کھیلتے جو معاملے کو متنازع بنایا جارہا ہے، یونس خان کا کہنا تھا کہ انکی ساکھ پر شک نہ کیا جائے۔