کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کا منصوبہ ناکام

کراچی میں ایک بار پھر بدامنی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،، ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے عزیز آباد میں واقع لال قلعہ گراؤنڈ میں اسلحے کی موجودگی پر کارروائی کی،، اس دوران گراؤنڈ کی کھدائی کی گئی ،، جہاں سے بھاری تعداد میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں ،، تمام اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا ،،
ادھر لانڈھی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ،، اس دورانچار اسٹریٹ کرنملز سمیت دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسرقہ سامان برآمد کر لیا،، تمام افراد سے تفتیش جاری ہے،،