شب بھر ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی پھوار--خوشگوار موسم

صوبائی دارالحکومت میں موسم نے لی انگڑائی تو شہریوں کے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے، صبح ہوتے ہی زندہ دلان لاہور نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کے لئے ناشے کی دکانوں کا رخ کرلیا، خوش کسی نے نان چنے کھائے تو کوئی بونگ پائے اور لسی سے لطف اندوز ہوا جبکہ کسی نے حلوہ پوری پر ہاتھ صاف کئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم میں گھر سے باہر ناشتے کا مزہ ہی الگخوشگوار موسم میں جہاں شہریوں کے چہرے کھل اٹھتے ہیں وہیں دکاندار بھی پھولے نہیں سماتے، گاہکوں کی جوق درجوق آمد ان کے لئے سونے پر سہاگے کا کام کرتی ہے اور وہ اسے کسی سے نعمت سے کمنہیں موسم کی تازگی خوش خوراک شہریوں کے لئے خوشی کی نوید لے کر آتی ہے، جسے وہ غنیمت سے جانتے ہیں،،حسین موسم میں شہریوں کی خوش خوراکی جوبن پر پہنچ جاتی ہے، بونگ پائے کی خوشبو اور حلوہ پوری کی مہک زندہ دلان لاہور کو شہر کے کونوں کھدروں سے بھی نکال لاتی ہے ۔۔۔