شہرقائد میں آج سنڈے فن ڈے نہیں

کراچی میں سنڈے فل آف پولیٹکل پاور ہو گا ۔۔۔ شہر کی اہم شاہراہیں شہریوں کیلئے بند ہی ہونگی ،، بلکہ ان سڑکوں پر خود پاور شوز ہونگے ،، شہر بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی اپنی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ،، جس کے باعث پورا شہر جام ہو گا ،، پیپلز پارٹی ،، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی شہر میں ریلیاں نکال رہی ہے،، ن لیگ شارع فیصل پر یوم تشکر منائے گی ، ایم کیو ایم لیاقت آباد تا ایم اے جناح روڈ پر کراچی کے حقوق کی جنگ لڑے گی ،،، پیپلز پارٹی والے حسن سکوائر پر نو نواز نو ریلی نکالیں گے ،، لیاری سے ریگل تک بھی جیالوں سڑکوں پر ہونگے،، کورنگی ، وسطی ، غربی کی ذیلی شاہراہیں اور لنک روڈ بھی نعروں سے گونجیں گے ۔ ادھر شہر بھر میں ریلیوں کے اعلانات کے باوجود ٹریفک پولیس پرسکون ہے ،، جنہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی ٹریفک پلان تیار نہیں کیا ،، نہ ہی کوئی متبادل راستہ فراہم کیا ہے،،