عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت

اپنے بیان وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت، عمران خان آپ روتے رہیں گے اور وزیراعظم اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے۔ عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں، عمران خان رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے کے بعد بھی آپ کا منہ بند نہیں ہوا، پانچوں ججوں نے آپ کو جھوٹا اور آپ کی درخواست کو مسترد کر دیا، عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے جب کہ وزیراعظم کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے اورعمران خان کی قسمت میں رونا ہے۔