جدید فٹبال تکنیک سکھانے کے لیے جرمن کوچز کی کراچی آمد

پاکستان میں دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال میں مردوں کے بعد خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حصہ لینا شروع کردیا ہے، کراچی یونائیٹڈ کی خواتین ٹیم نے گزشتہ کچھ عرصہ میں جہاں کئی ٹائٹل اپنے نام کیے وہیں ان میں کھیل کو مزید سیکھنے کا جزبہ بھی عروج پر ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے جرمن ویمن کوچز سے انکے کھیل میں بہتری آئی گی۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی یونائیٹڈ نے ہمیشہ خواتین ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہےخواتین فٹبالر کا کہنا تھا کہ کراچی یونائیٹڈ کی کاوشوں سے فٹبال کا کھیل کلفٹن اور ڈیفنس سے نکل کر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پہنچ چکا ہے، جہاں سے باصلاحیت لڑکیاں سامنے آرہی ہیں۔ کیمرامین حمزہ خان کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی