لیاری- دستی بم حملے کی ابتدائی تفتیش مکمل

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی جانب سے کیے گئے دستی حملے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملہ بابا لاڈلہ کے کمانڈر شہزاد عرف شکر اور لال نے کیا۔ ملزمان حملے کے بعد پھول پتی لین کی جانب فرار ہوگئے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان کی مجموعی تعداد چار تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کردیں ہیں۔ واضح رہے کہ دستی بم حملے میں اٹھارہ افرار زخمی ہوئے گئے تھے جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔