گرمی کا زور ٹوٹ گیا---موسم خوشگوار
گزشتہ دور روز سے ملک میں ہونے والی ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوارہو گیا،،، اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات گئے ہلکی بارش نے موسم سہانا بنا دیا ،،،‘ بارش کے بعد ہوائیں چلنے لگیں اور آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہے جس سے سورج بادلوں میں چھپا رہا،،،، آج چھٹی کے روز خوشگوار موسم سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسلام آباد کے شہریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا،،، ہلہ گلہ اور سیر و تفریح میں بچے بازی لے گئے ،،، اسلام اباد کے تمام چھوٹے بڑے پارکس میں خوب گہما گہمی ہے ،،،، چڑیا گھروں میں بچہ پارٹی نے ہلہ بول دیا ہے ،،،، پارکوں ، باغوں اور تفریحی مقامات پر ہر طرف شہری موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں ،،، تفریحی مقامات پر لگے جھولوں نے بچوں کے دل جیت لیے ہیں ،،،، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کردی اور،،، کہا ہے کہ اس دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب ،کوئٹہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے