مولابخش چانڈیو حکومت پر گرجے اور بھرپور انداز سے برسے بھی،

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو حکومت پر گرجے اور بھرپور انداز سے برسے بھی،،، کہا کہ ہر آمر کا ہتھیار مسلم لیگ ہے ،سب نےمسلم لیگ کو استعمال کیا، پہلی بار ایسا ہوا کہ اعلیٰ ترین عدالت کے دو ججوں نے کہاوزیراعظم نا اہل ہیں، سپریم کورٹ نے بوگس کہہ دیا اب نااہلی کےلیے مزیدکیا چاہیے،، جھوٹا متعصب وزیر نواز شریف کا دشمن ہے،،، شرم کی بات ہے آپ نے کہا حکومت بچ گئی،،، مولا بخش کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے پیار کرتے ہیں ،،، انہیں اتنی تنقید نہیں سننی چاہیے،،، پورے پاکستان کا مطالبہ ہے اور اسی میں آپکی عزت ہے آپ مستعفی ہوجائیں،،،، ملک چلانا ہے تو اداروں کا احترام کریں، اتناظلم نہ کریں کہ خود بھی برداشت نہ کرسکیں، اتنا کریں کہ لوگ حساب کتاب کےلیے آئیں تو آپ برداشت کر سکیں،،، تبدیلی انگلی سے نہیں آئے گی، حکمران عوامی طاقت سے جائیں گے،،، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وزرا جہالت کی باتیں کر رہے ہیں،، ایان علی کانام لیتے ہی ان کاایمان جوش میں آجاتاہے،،
مولا بخش کا کہنا تھا کہ خان صاحب کوڈرہے پنجاب میں پیپلزپارٹی نہ آجائےاس لیےمک مکاکرلیا، ہمیں بہتری کی امید ہے خان صاحب کے خلاف نہیں بولتے،، پی ٹی آئی کے دانشوروں سے کہتے ہیں کہ وہ عمران خان ک سمجھائیں،،، انہوں نے جھوٹوں کی سرکار ک ایک دھکا اور دو کے نعرے بھی لگوائے۔