پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم کے استعفے کیلئے سڑکوں پر آگئی

ملک میں بجلی بحران اور پاناما کیس کے فیصلہ اور کے بعد ملکی سیاسی پارہ ہائی ہو گیا،،، سندھ بھر میں جیالے وزیراعظم کے استعفے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،،، کندھ کوٹ کے گھنٹہ گھر چوک پر جیالوں نے دھرنا دیا،،، اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا،،، اس موقع پر حکومت مخالف نعرہ بازی بھی کی گئی دادو میں لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف جیالوں نے حکومت مخالف ریلی نکالی،،، شرکا نے پاناما لیکس کیس کے معاملے پر نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،،، ایس ایس پی چوک پر کارکنوں اور رہنماؤں نے دھرنا دے کر گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔۔خیرپور میں دھرنے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،،، مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ نواز حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی بند کرے،،، نواز حکومت پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کیلئے صوبہ میں زیادہ لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔۔حیدر آباد میں حیسکو آفس کے باہر دھرنے میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے شرکت کی،،، شرکا نے گو نواز گو ، اور بجلی دو بجلی دو، کے نعرے لگائے گئے،،، مشتعل مظاہرین نے علامتی جنازہ بھی نکالا،،،