لاڑکانہ میں احتجاج کے دوران جیالے اور متوالے آمنے سامنے
جیالے حکومت کے خلاف میدان میں آئے تو لیگی کارکنوں نے بھی وزیراعظم کی حمایت میں ریلی نکالی،،، لاڑکانہ میں صورتحال اس وقت گرم ہوئی جب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے،،،پیپلز پارٹی کے رہنما اصغر عباسی کی قیادت میں جناح باغ چوک پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اور وزیراعظم کے استعفے کیلئے ریلی نکالی گئی تھی،،، اسی دوران لیگی متوالوں کی ریلی بھی وہاں پہنچ گئی،،، دونوں سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت نعرہ بازی کی،،، اس دوران سیاسی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی،،،
معاملہ گرم ہوا تو پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا،،، پولیس نے کارکنوں میں جھگڑا ختم کراتے ہوئے مسلم لیگ کی ریلی کو روانہ کردیا۔۔۔