لذت اور غذائیت سے بھرپور پھل گرمی میں کسی نعمت سے کم نہیں

لذت اور غذائیت سے بھرپور پھل گرمی میں کسی نعمت سے کم نہیں،،، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بازراوں میں خوش ذائقہ پھلوں کی جیسے بہار آگئی ہے۔۔۔اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں بھی کی دکانیں سجی ہیں،، شہری پھل خریدنے میں مگن ہیں۔اسلام آباد کے سستے بازاروں میں ہر کوئی پھل خریدنے کے لیئے ٹھیلوں کا رخ کر رہا ہے لیکن پھلوں کی قیمتیں ایسی ہیں جو شہریوں کے ارمانوں پر پانی پھیرنے لگی ہیں۔۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ترو تازہ پھل دیکھ کر دل تو مچلتا ہے مگر پھلوں کے دام ان کے بجٹ پر بھاری گزرتے ہیں۔۔۔رحمتوں بھرا ماہ رمضان بھی قریب ہے،، ایسے میں پھلوں کی قیمتیں تشویشناک ہیں،،، شہریوں کا کہنا ہے انتظامیہ پھلوں کے نرخ ابھی سے کنٹرول کرے تاکہ عوام پھل جیسی نعمت سے مستفید ہو سکے،