چھٹی کا دن اور اس پر ابر رحمت خوب جم کر برسی، لاہور میں شہریوں کے موڈ بھی خوشگوار

باغوں کے شہر لاہور میں رم جم پھوار برسنے سے موسم نے انگڑائی لی تو شہریوں کو جیسے گھر سے باہر نکلنے کا بہانہ مل گیا۔ شہری سہانے موسم کا مزہ لوٹنے کے لئے خاص سوغاتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے,اپریل کے مہینے میں بارش نے جہاں موسم کو سہانا بنایا وہیں شہریوں کے موڈ بھی خوشگوار ہو گئے۔ مزے دار خستہ سموسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آگیا۔ سموسے کی دکان پر کھانے والوں کا رش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خوبصورت موسم اور گرما گرم سموسوں کا تو جیسے چولی دامن کا ساتھ ہو, موسم اور مزے دار سموسے کھانے فیملیز تو تھیں ہی مگر من چلے بھی پیچھے نہ رہے۔ یاروں کی ٹولیاں بنا کر نکل آئے خستہ سموسے کھانے,سموسوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ زندہ دلان لاہور کھانے پینے کا کس قدر ذوق رکھتے ہیں