پاناما اسکینڈل میں آنےوالےتمام چوروں کااحتساب ہوناچاہیے,امیر جماعت اسلامی سراج الحق
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کرکےاپنی نسلوں کے لیے پیسہ جمع کرنااور الیکشن کےنظام کویرغمال حکومت کرناحکمرانوں کا پیشہ ہے، اختلافات اور لڑائیاں مصنوعی ہیں یہ اپنا احتساب نہیں چاہتے، پاناما میں آنے والے تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام نےخوشحال پاکستان کی خاطر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا، لیکن دونوں جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو سور بار سبز باغ دکھائے، دھوکا کیا اور جھوٹ بولا، ہماری تباہی کی تمام تر ذمہ داری اشرافیہ پر ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ مارشل لاء ہویاجمہوری حکومت ایسٹ انڈیا کے ملازمین کاقومی اداروں پرقبضہ ہے۔ظالم طبقے نے ملک کواسلامی نہیں بننے دیا آج بھی خارجہ پالیسی کہیں اور بنتی ہے,
اربوں کے قرضے معاف کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا سگنل توڑنے والے اور بجلی کابل جمع نہ کرانے والوں کے کنکشن منقطع کردیا جاتاہے،مسائل کا حل اسلامی انقلاب ہے، احتساب کانظام بنایاجائے سب سے پہلے ہم اپنے آپ کو پیش کریں گے