سپریم کورٹ نے طوطا مینا کی کہانی مسترد کردی، نواز شریف میں شرم ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے،عمران خان

چئیرمین تحریک انصاف بھرپور ایکشن میں، دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری پر تنقید کے نشتر برسائے،کپتان بولے کہ نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ ہیں، زرداری نےپاکستان کاپیساچوری کیاہواہے، اس کا طریقہ کا ر الگ ہے، اب ان کی باری ہے، کپتان نے کہا کہ بیرون ملک ٹرین حادثہ بھی ہوتووزیراعظم استعفیٰ دیتاہے، سپریم کورٹ نے طوطا مینا کی کہانی مسترد کردی، ججز نے کہا وزیراعظم صادق اور امین نہیں ہیں، ججز کے ریمارکس کے بعد نوازشریف میں شرم ہوتی تواستعفیٰ دے دیتے، ن لیگ کوخودکہناچاہئےکہ نوازشریف استعفیٰ دیں، مٹھائیاں بانٹنے والے بیوقوف ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ ادارے مفلوج ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ماتحت ادارے وزیراعظم کا احتساب کیسے کریں گے، ایک کرپٹ حکمران سب کو کرپٹ کر دیتا ہے، کپتان نے سندھ میں بڑاجلسہ کرنے کا اعلان کیا اور اٹھائیس اپریل کو سب کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام ایساہےکہ چوراورڈاکوآجاتےہیں، 5ججزنےکہاقطری کاخط جھوٹ پرمبنی ہے، حکمران دو میں فیل اور تین میں کمپارٹ آئی، یہ مٹھائیاں کسی چیز کی بانٹ رہے ہیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے سندھ میں دو بڑے جلسے کریں گے، لوگ انصاف، روزگار اور خوشحالی چاہتے ہیں،،، چند ماہ رہ گئے دوہزار سترہ میں فائنل ہو جائے گا