ایان علی سے رشتہ اس کا ہے جس نے لطیف کھوسہ کو وکیل بنایا،پانامہ کیس کا فیصلہ ججز نے متفقہ طور پر دیا,رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی میدان کا پارہ عروج پر ہے، عابد شیر علی اور مولا بخش چانڈیو میں جنگ تھمی نہیں تھی کہ لیگی رہنماحنیف عباسی بھی میدان میں آگئے اور سیاسی مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لیا، نیشنل پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نےکہا کہ عمران خان اخلاقیات کی بات کرتےہیں لیکن وہ اخلاقی اور مالی طورپرکرپٹ ہیں، عمران خان کرپشن کے بادشاہ نہیں تو تین سو پچاس کنال کا گھر کیسے چل رہا ہے, حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ الیکشن سے قبل شیخ رشید نواز شریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگتے تھے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتے تھے، پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آصف زرداری لاڑکانہ کے اربوں روپےکھاگئے،مولا بخش چانڈیوایان علی کو زرداری کی بہن کہہ دیں میں تو پیپلزپارٹی کو سلیوٹ کرونگا, لیگی رہنما نے سپریم کورٹ سےاپیل کی کہ جہانگیر ترین اورعمران خان کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے