پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے چودہ مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا

کراچی میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب وہ احتجاج کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چودہ مئی کو حکمرانوں کے خلاف شہرقائد کی سڑکوں پر دس لاکھ افراد لانے کا اعلان کر دیا, مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو کراچی بند کر سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے۔ ان کے سولہ نکات کسی صورت تبدیل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا پاناما سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہو رہی ہے, پی ایس پی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حقوق ملنے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ بجلی، پانی، تعلیم، بیروزگاری، اسپتالوں کی حالت زار پر جب انہوں نے آواز اٹھائی تو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی عوامی حقوق کا خیال آگیا ہے, مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہری بھی عملی میدان میں ساتھ نکلیں۔