ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے, سب کو ملکر پاکستان کو فساد سے پاک کرنا ہو گا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کی جاری سے آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آپریشن ردالفساد محض ایک فوجی آپریشن نہیں۔۔ فسادیوں کے خاتمے میں ہر پاکستانی کا کردار اہم ہے۔۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مبینہ خودکش بمبار اپنی سہولت کے لیے گاڑی کرائے پر لینا چاہتا ہے۔۔ جب ڈیلر اس کی شناخت طلب کرتا ہے تو وہ زیادہ پیسوں کا لالچ دے کر گاڑی حاصل کر لیتا ہے۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہر شخص کو اپنے اردگرد مشتبہ افراد پر نظر رکھنا ہو گی سب ملکر ہی پاکستان کو فسادی عناصر سے پاک کر سکتے ہیں