چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہدخان آفریدی کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی
نجم سیٹھی نے دبئی میں شاہد آفریدی سے ہونے والی ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات ایک تصویر پوسٹ کی، نجم سیٹھی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سے میری ملاقات بہت مثبت رہی جس میں بوم بوم کے فیئر ویل کے ساتھ ساتھ مستقبل میں آفریدی کی کرکٹ میں خدمات سے متعلق بھی معاملات طے کیے گئے، دوسری جانب سابق کپتان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نجم سیٹھی سے دبئی میں ملاقات بہت خوشگوار رہی، ان کے مشوروں کا خیر مقدم کرتا ہوں جن کا جلد جواب دوں گا