بلوچستان کے ضلع تربت میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایف سی کے چار اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے

بلوچستان میں امن و امان کے لیے ایف سی کا کلیدی کردار ہے۔۔ ملک دشمن عناصر کیخلاف صوبہ بھر میں ایف سی برسرپیکار ہے۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں ایف سی کا قافلہ گاڑی میں معمول کے گشت پر تھا کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہو گیا۔۔ دہشت گردی کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے