وزیراعظم جےآئی ٹی کے سامنے کیسے پیش ہوںگے یہ سوالیہ نشان ہے,وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی

ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن عروج پر اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، سندھ کی عوام کو بجلی،پانی اورخوراک سمیت کچھ میسر نہیں، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر پوری قوم نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتیں وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل نہیں دینا چاہتا، اگر کوئی جماعت ہماری سوچ سے متفق ہے تو اسے خوش آمدید کریں گے