ايم کيو ايم پاکستان نے مئیر کراچی کو اختيارات نہ ملنے پر سپریم کورٹ اور شہریوں کو ان کے حقوق نہ دئیے جانے پر سندھ اسمبلی کے سامنے اسمبلی لگانے کا اعلان کر دیا

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ اب بات مطالبوں سے نکل کر فيصلوں تک جاپہنچی ہے، جلد مئیر کراچی کے اختيارات کے ليئے سپريم کورٹ کا رخ کریں گے، سندھ اسمبلي ميں اپوزيشن ليڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کي جانب سے کرپشن کیخلاف بيان بازي ايسے ہے جيسے دودھ کا رکھوالا بلا, مئير کراچي وسيم اختر نے کہا کہ کوئی عام چنا نہيں ہوں جس کو چباليا جائے لوہے کا چناہوں اپنے حقوق لے کررہوں گا، اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے اعلان کیا کہ اپنےحقوق کے لیے سندھ اسمبلي کے باہر اسمبلي لگائيں گے, اس سے قبل متحدہ کی ريلي لياقت آباد سے شروع ہو کر مزار قائد پراختتام پذيرہوئی،شرکانے ہاتھوں میں بينراٹھارکھے تھے جن پر کراچي کو اختيارات دينے کے مطالبات درج تھے