افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے, تریسٹھ افراد ہلاک
افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ 13 میں کیا گیا،،جس میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کو نشانہ بنایا گیا،،دھماکے سے ہر طرف افراتفری مچ گئی، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے،،ترجمان وزارت صحت کے مطابق خود کش حملہ آور نے رجسٹریشن سینٹر کے باہر لوگوں کے ہجوم میں خود کو اڑا دیا،،دوسری طرف ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،،