وسطی امریکہ کے ملک نکارا گووا میں حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع, ہنگاموں میں اب تک ایک صحافی سمیت پچیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی
وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوووا میں حکومت کی جانب سے پنشن کی نئی اصلاحات متعارف کرائی گئیں،، جس کے تحت فنڈز کی کٹوتی زیادہ جبکہ فوائد کم کردیے گئے،، حکومتی اصلاحات کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے اور یہ اس وقت پرتشدد شکل اختیار کرگئے جب حکومت کی جانب سے طاقت کا اندھا استعمال کیا گیا،، مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پچیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے،،ہنگاموں کی کوریج کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اینجل گاہونا نامی صحافی بھی مارا گیا،، اینجل گاہونا ایک ٹوٹی ہوئی اے ٹی ایم کی فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سنائپر نے تاک کر اسے گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا