اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی سائنس دان کو قتل کردیا
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی سائنس دان کو قتل کردیا،، واقعہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں علی الصبح پیش آیا جہاں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزمان نے فلسطینی سائنس دان پروفیسر فادی محمدالبطش کو گولیاں مار دیں،
ملائیشیا میں فلسطینی سفیر کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان چہرے سے یورپی باشندے لگ رہے تھے، اور یقیننا اس کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکا ہاٹھ ہے،، مقتول کے اہل خانہ نے بھی البطش کے قتل کا ذمہ دار موساد کو قرار دیا ہے،
واضح رہے کہ ڈاکٹر فادی کو فلسطین کا ایک اہم اور قابل سائنس دان سمجھا جاتا ہے