شہبازشریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات کی اور پنجاب کی بے مثال ترقی پر راج تحسین پیش کیا
کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں،، آپ کی ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کراچی اور سندھ میں بھی چاہیئے،، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان کے عظیم سفیر ہیں مسلم لیگ نون کی حکومت نے کاروباری افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور 70ء کی دہائی تک پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا۔
انشاء اللہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ملک بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے کراچی میں بھتہ خوری اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا ہے، اسی طرح اس شہر کے بنیادی مسائل بھی حل کرنا ہوں گے