قومی ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے آئرلینڈ روانہ ہوگئی،

قومی ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی کے راستے آئرلینڈ روانہ ہوگئی ،برطانیہ روانہ ہونے والے 27 رکنی سکوارڈ میں 16 کھلاڑی اور گیارہ آفیشلز شامل ہیں،فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال برطانوی ویزہ نہیں مل سکا،ویزہ نہ ملنے کی وجہ عامر ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کررہے،ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک جبکہ انگلینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی، آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا،انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا،دورے کے آخر میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین 12 اور 13 جون کو دو ٹی 20 میچز بھی ہونگے