میرا یا عامر خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پوری رابطہ کمیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار ہوں: فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں اختلافاتختم نہ ہوسکے، فاروق ستار کی توپوں کا رخ بہادر آباد کے سینئر ڈپٹٰ کنوینر عامر خان کی جانب مڑ گیا، فاروق ستار نے ہنگامی پریس کانفرس میں عامر خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم میں تقسیم کی وجہ عامر خان ہیں اور کارکنان عامر خان کی وجہ سے آج بھی ایم کیوایم سے دور ہیں،عامر خان ہر تجویز اور فیصلے میں رکاوٹ ڈالتے تھے، فاروق ستا ر کا کہنا تھا کہ 11 مارچ کو نائن زیرو پر ریڈ بھی عامر خان نے کروائی تھی ،جبکہ جون 1992 کے شہداء کی زمہ داری بھی عامر خان پر آتی ہے،اسی وجہ سے عامر خان کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتا، فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ بہادرآباد میں موجود ساتھی فیصلہ کر کے بتائیں۔کہ ایم کیو ایم کے سربراہ عامر خان یا میں؟ ،مائنس ایم کیو ایم کے فارمولے پر ایک عرصے سے کام ہورہا ہے،جو کبھی پورا نہیں ہوسکے گا