ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نےشاندارکھیل پیش کرتےہوئے2 گولڈ اور2 سلورمیڈل جیت لیے۔
نیپال کےشہر کھٹمنڈو میں ساؤتھ ایشین گیمز جاری ہے۔ جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ہے۔ شاہ حسین شاہ اور قیصر خان آفریدی نے گولڈ جبکہ مریم اور حمیرا نےسلورمیڈل اپنے نام کیے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے فائنل میں سری لنکن حریف کو زیر کیا۔
دوسرا گولڈ میڈل قیصر خان آفریدی نے 90 مائنس کیٹیگری میں نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر جیتا، یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔