دو حا میں 4 روزہ بین الاقوامی پراپرٹی ایکسپو شروع ہوگئی

سٹی سکیپ کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الحقانی نے کیا،،نمائش میں پاکستانی پویلین کا اہتمام نوائے وقت میڈیا گروپ نے کیا،،جس میں پاکستان کی ایک درجن سے زائد مارکیٹنگ کمپنیوں کے علاوہ دنیا بھر سے نمایاں کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں،،نمائش کے پہلے ہی روز ہزاروں پاکستانیوں اور غیرملکیوں نے ایکسپو سینٹر کادورہ کیا،،قطر کے وزیراعظم نے نمائشش میں شریک کمپنیوں اور پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور ایکسپور کے میعار کی تعریف کی،،پہلے روز قطر میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل اتاشی سلمان علی نے بھی پاکستانی پویلین کا دورہ کیا،،انہوں نے نمائش میں نوائے وقت میڈیا گروپ کے سٹال کادورہ کیا،،اور نمائش سے متعلق نوائے وقت میڈیا گروپ کے کردار کو سراہا،،انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں پراپرٹی سےمتعلق معلومات حاصل کیں،،اور پاکستانی سٹالز میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا،،