ہالی ووڈ پاکس آفس پر'آ کوائیٹ پیلس' نےحکمرانی کا تاج دوبارہ اپنے سر پر سجا لیا
'آ کوائیٹ پیلس' نےباکس آفس پر حکمرانی کا تاج دوبارہ اپنے سر پر سجا لیا۔ فلم نے تیسرے ہفتے22ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔فلم مجموعی طر پر ایک سو بتیس اعشارئیہ چار ملین ڈالرکما چکی۔ یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جنہیں انتہائی پراسرارمحل میں زندگی بچانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔'ریمپ ایج' کا سحر بھی شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سائنس فکشن فلم 21ملین ڈالرکما کرآکوائیٹ پیلس کے تعاقب میں ہے،، اور دوسرے نمبر پر براجمان ہے ،، دی راک کہانی کےمرکزی کردارہیں۔
آئی فیل پریٹی'I feel Pretty' نے بھی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی اپنے جلوے بکھیر دیئے ہیں۔فلم 16اعشارئیہ دو ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو خود کو دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت اور قابل خاتون سمجھتی ہے۔لیکن اس کا یہ یقین کمزور پڑنے لگتا ہے۔