عمران خان اپنی خود کی سرزنش کریں کہ کس کہ کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے:نوازشریف

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے،،، سراج الحق نے بھی بولا اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیئے گئے ، عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ایم پی ایز کی تو سرزنش کر رہے ہیں،،،عمران خان اپنی خود کی سرزنش کریں کہ کس کہ کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے، یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصول کی سیاست کر رہے ہی،،کیا چودھری سرور کے حوالے سے بھی قوم کوجواب دیں گے کہ انہیں ووٹ کیسے ملے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا، اس سارے عمل میں صرف ن لیگ اور اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا ،،، نوازشریف نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب اپنی بات سنا دیتے ہیں جب کوئی اور بولتا ہے تو اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں ، یہ کہاں کا آزادی اظہار رائے ہے ، بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ، ہم تو بس گئے اور جا کر واپس آ گئے۔نوازشریف کا کہنا تھا آئے روز ایسے فیصلے دیئےجاتے ہیں جن کی کوئی منطق نہیں، بائیس کروڑ عوام کی زبان بندی کسی طور قبول نہیں، اتنی پابندیاں مارشل لاء میں نہیں لگائی گئیں جواب دیکھنے میں آرہی ہی،،یہ صورتحال پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھی، اگر خود بات کرتے ہیں تو دوسرے کا جواب سننے کی بھی ہمت ہونی چاہیے،موجودہ پارلیمنٹ میں کوئی دم خم نہیں،اگلی پارلیمنٹ میں فیصلے ہوں گے