جرمنی: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 155 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ منتخب کرلی

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی 155 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سیاستدان آندریا ناہلیسکو سربراہ منتخب کر لیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی پارٹی ووٹنگ میں تقریباً 66 فیصد ووٹرز نے 47 سالہ آندریا ناہلیس کے حق میں ووٹ دیا۔ آندریا ناہلیس کے انتخاب کو ایس پی ڈی کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کے مطابق ناہلیس کے لیے اپنی جماعت کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں ایس پی ڈی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔