سعودی عرب: ریستوران میں دھماکہ، 4 افراد جھلس گئے۔

سعودی عرب کے ریستوران میں اچانک دھماکے کے نتیجہ میں 4 افراد جھلس گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق شمالی جدہ میں واقع ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔