ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سپین کا دورہ کریں گے۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم منگل کو سپین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترک نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بن علی یلدرم چھٹے ترک سپین سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے 24 تا 25 اپریل سپین کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورہ بارسلونا کے دوران وزیراعظم اپنے ہسپانوی ہم منصب ماریانو راجوئے سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں علاقے کی صورتحال کے علاوہ ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے موضوع پر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں دہشت گرد تنظیم فیتو، داعش، پی کے کے، پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے خلاف جدوجہد کا موضوع بھی شامل ہے۔