سی پیک وقتی نہیں نسلوں کا منصوبہ ہے،جو افغانستان، وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی دنیا سے منسلک کرے گا: خاقان عباسی

کراچی میں سی پیک سے متعلق سیمینار کا انعقاد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال، چینی سفیر ۔ گورنر سندھ محمد زبیر ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کیسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک اب حقیقت بننے جا رہا ہے،2015 تک اس سے کوئی آگاہ نہیں تھا، چینی صدرنےون بیلٹ ون روڈسےعلاقائی روابط کامنصوبہ پیش کیا، جو وقتی نہیں بلکہ نسلوں کامنصوبہ ہے، توانائی،انفراسٹرکچر سمیت دیگرسہولیات میسرآئیں گی، سی پیک سےپاکستان کوترقی کی بنیادملی ہے،سی پیک افغانستان،وسط ایشیائی ریاستوں کوبھی دنیاسےمنسلک کریگا، وزیرداخلہ احسن اقبال نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 2013میں کراچی معاشی ابتری اورجرائم کی آماجگاہ بناہواتھا،آج کراچی معاشی سرگرمیوں کامرکزبن چکاہے،ویژن2025کےتحت7اہم شعبوں پرتوجہ مرکوزہے،چینی صدرکےدورہ پاکستان سےسی پیک کو حقیقت کاروپ ملا،سی پیک کسی کےخلاف سازش نہیں بلکہ علاقائی ترقی کی ضمانت ہے،سی پیک سے متعلق سیمینار میں چینی سفیر سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،،سیمینار وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے منعقد کیا گیا