سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 4 برطانوی عازمین جاں بحق، 12 زخمی

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ایک شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں 4 برطانوی عازمین جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دفتر خارجہ کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جدہ کے کنگ عبداللہ پل کے مشرق میںمسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 4 فراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔