امریکا کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ طیب اردوان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں،خطے میں خطرات ہمارے اسٹریٹجک پارٹنرز سے ابھررہے ہیں ،امریکا اور اس کے اتحادی ہمیں رقم کے عوض بھی اسلحہ فروخت کرنے پر راضی نہیں ۔ رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شمالی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں اور حال ہی میں اسلحے سے بھرے پانچ ہزار ٹرک شمالی شام روانہ کئے گئے۔ترک صدر نے کہا کہ خطے میں خطرات ہمارے اسٹریٹجک پارٹنرز سے ابھررہے ہیں ،امریکا اور اس کے اتحادی ہمیں رقم کے عوض بھی اسلحہ فروخت کرنے پر راضی نہیں ہیں تاہم وہ کرد باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں ۔