جنوبی کوریا کا اپنے پروپیگنڈا لائوڈ سپیکرز بند کرنے کا اعلان
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈا کے غرض سے نصب درجنوں لائوڈ اسپیکر بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کا باعث بننے والے معاملات پر تیزی سے گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اختلافی مسائل طے پا گئے ہیں جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر نصب درجنوں لائوڈ اسپیکر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان لائوڈ اسپیکرز سے شمالی کوریا سے متعلق منفی خبریں نشر کی جاتی تھیں۔جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کا یہ قدم جنوب اور شمال کے درمیان فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور پر امن مذاکرات کے لیے راہ سازگار کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ شمالی کوریا کے وزیراعظم کم یانگ ان رواں ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے سے ملاقات کر رہے ہیں اور یہ ایک دہائی کے دوران پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان رواں ہفتے اعلی سطح کے حکام کے درمیان بات چیت کے دور میں دونوں ممالک کے خوش گوار تعلقات کے درمیان حائل ہونے والے مسائل کے حل ڈھونڈا جائے گا۔ شمالی کوریا نےاپنی عالمی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے اور گذشتہ ہفتے اپنی جوہری تجربات کے ایک مرکز کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔