کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مابین تنازع حل، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
شہرقائد میں بجلی کا بحران ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مابین تنازعہ ختم کرادیا،کے الیکٹرک کو گیس فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا تنازعہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا تھا، اس سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں، التبہ وفاق اور کے الیکٹرک کے معاملے پر مفتاح اسماعیل کی ذمہ داری لگائی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ملک میں طلب سے زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے، کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بلوں کی سو فیصد ادائیگی سے مشروط ہے، واضح رہے گورنرہاؤس میں وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں گورنرسندھ،مشیرخزانہ ، وفاقی وزیرتوانائی، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے نمائندوں سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے تھے