اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے, نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے, جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا, سیاسی ورکر ہوں اس صورتحال پر فکرمند ہوں, انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس دن کیلئے قربانیاں نہیں دیں, ایسانہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے, بجٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے, آنے والی حکومت بجٹ دے, سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو الزام عدالت پر آجائے گا, عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے, بے نظیر کی شہادت کا واقعہ اسی لئے ہوا کہ پرویز مشرف نے سیکیورٹی ہٹا دی تھی, اسفند یار ولی، فضل الرحمان پر حملے ہوئے, ہمیں بھی تھریٹس ہیں, خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئیں گے, جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھتے تو صفر ہو جاتے