کرپشن کے خاتمے کا دلچسپ نسخہ ,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے, چیف جسٹس عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں, چیف جسٹس کےپی کےگئےتوپختونخوا انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا, خیبرپختونخوا میں تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے, اقتدار میں آئےتو اداروں کی اصلاح کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خدمات لیں گے, کپتان نے کرپشن کے خاتمے کا نسخہ بھی پیش کیا, کہا کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا, "دو نہیں ایک پاکستان" کا مطلب سمجھنے اور "ہم سب کا نیا پاکستان" بنانے کا وقت ہے, چیئرمین تحریک انصاف کاکہا ہے کہ میرے والد کا انتقال بھی شوکت خانم میں ہوا, جب بھی میں علیل ہوا تو شوکت خانم ہسپتال میں میرا علاج ہوا, ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی ادروں پر اعتماد نہ ہو, زکام بھی ہوتو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے