سابق وزیراعظم نوازشریف کو سینٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر تحقیقات کا مشورہ ,ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے معاملے پرمسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کی طرز پراپنے ارکان کی نشاندہی کرکے کارروائی کرے, اگرچوہدری سرور نےمسلم لیگ ن کے ووٹ لیے ہیں تو نوازشریف بھی تحقیقات کریں, چوہدری سرور کے ووٹ اوراسے ووٹ دینے والے سب کے سامنے ہیں, صرف چھپانے اوربے ایمانی کے لئےنوازشریف باتیں کررہے ہیں,فوادچوہدری نے کہا کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سینیٹر سراج الحق اس وقت کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،نوازشریف اورسراج الحق کا لہجہ ایک جیسا لگ رہاہے