تمام صوبوں کوسیکیورٹی فراہمی کا فارمولا ایک ہفتے میں طے کرنے کاحکم ,سپریم کورٹ
غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی,چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیرمتعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کی کیا صورتحال ہے, کچھ لوگوں کوسیکیورٹی واپس لینے پراعتراض ہے,میڈیا بھی سیکیورٹی واپس لینے پراعتراض کررہا ہے, جن لوگوں کو سیکیورٹی رسک ہے وہاں سے سیکیورٹی واپس نہ لیں, چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی کی زندگی کوخطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے, بغیرقاعدے کے سیکیورٹی واپس نہیں ملنی چاہیے, جس کی زندگی کوخطرہ ہے اس کوسیکیورٹی ملنی چاہیے, چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ معلوم کریں اسفند یار کوسیکیورٹی ملی ہے, نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم جوسیکیورٹی بنتی ہے ملنی چاہیے,عدالت نے تمام صوبوں کوسیکیورٹی فراہمی کا فارمولا ایک ہفتے میں طے کرنے کاحکم دے دیا, عدالت نے صوبوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی,کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی