دس کروڑ روپے کا قانونی نوٹس, جنسی ہراسگی کےالزامات پرقانونی راستہ اختیار, علی ظفر

معروف گلوکار و اداکارعلی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے, ذرائع کے مطابق علی ظفر نے اپنے وکیل علی سبطین فضلی کے ذریعے دس کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے, قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے میڈیا کے سامنے علی ظفر پر جو بے بنیاد الزامات لگائے ان میں کوئی صداقت نہیں, میشا شفیع نے اپنے الزامات واپس نہ لیے تو قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا, ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس بھجوانے والےعلی سبطین فضلی ایڈووکیٹ علی ظفر کے سسر ہیں