سلامتی کونسل کی سری لنکا میں دہشتگردحملوں کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایسٹرپرسری لنکا میں دہشت گردحملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں سلامتی کونسل نے دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائیاں کرنے کے ذمہ دارعناصر اوراُن کی مالی معاونت کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پرزوردیا۔